اڈپی، 22 / مئی (ایس او نیوز) کونکن ریلوے کی طرف سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر روک لگانے کی جو مہم چلائی جا رہی ہے اس کے نتیجے میں اپریل کے مہینے میں ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں سے 2,69,256 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔
کونکن ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں جانچ مہم کے دوران جملہ 15,129 افراد ٹکٹ کے بغیر سفر کرتے ہوئے پائے گئے اور جرمانے کی جو رقم وصول کی گئی ہے وہ اس روٹ پر وصول کی گئی سب سے بڑی رقم ہے ۔
کونکن ریلوے کے افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران لازمی طور باقاعدہ ٹکٹ خریدیں اور سفر کے دوران کسی بھی قسم کی مشکل میں پھنسنے سے اپنے آپ کو بچائیں ۔ کیونکہ کونکن ریلوے کے تمام روٹس پر ٹکٹ چیکنگ کی مہم باقاعدگی کے ساتھ جاری رہے گی اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے لئے ضروری کارروائی چلتی رہے گی ۔